04 اگست ، 2016
کراچی کی احتساب عدالت نے میڈیکل بورڈ کے سربراہ کو اگلی سماعت پر بھی طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی سرجری کن مقامات پر ہوسکتی ہے، عدالت کو آگاہ کیا جائے۔
کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کی سرجری سےمتعلق میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر رضا عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت نے میڈیکل بورڈ کے سربراہ کو ہدایت کی کہ سرجری کہاں کہاں ہوسکتی ہے،تمام معلومات لے کر بتایا جائے ،میڈیکل بورڈکی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام سہولتیں فراہم کرے۔
عدالت نے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر رضارضوی کوآئندہ سماعت پر بھی طلب کرلیا ہے۔
بعد ازاںاحتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میرا میڈیا ٹرائل کیاجارہا تھا، کچھ بھی ہوجائے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ عدالت میںہے، امید ہے اچھا فیصلہ ہوگا۔