Geo News
Geo News

کاروبار
05 اگست ، 2016

افغانستان میں پاکستانی روپے میں لین دین پر پابندی

افغانستان میں پاکستانی روپے میں لین دین پر پابندی

افغانستان میں پاکستانی روپے میں لین دین پر پابندی لگادی گئی۔ پشاور اور کوئٹہ میں ڈالر مارکیٹ سے 4 روپے مہنگا ہوکر 110 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔


ایکس چینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ افغانستان نے پاکستانی روپے میں لین دین بند کردیا ہے ۔


افغانستان کا تمام لین دین بھارتی روپے اور ڈالر میں ہونے لگا ہے جس سے پشاور اور کوئٹہ میں ڈالر مارکیٹ سے 4 روپے مہنگا فروخت ہونے لگا ہے ۔


ظفر پراچہ نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ اس کا اثر کراچی میں بھی ہوسکتا ہے ۔


 

مزید خبریں :