14 جون ، 2012
کراچی…ڈالر کی اڑان بدستور جاری ہے اوررو ہی نئی بلندیوں کی جانب رواں دواں ہے۔ آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 9 پیسے مہنگا ہوگیا اور یہ 94 روپے 43 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ انٹربینک ریٹ صرف بین الاقوامی تجارت یا قرضوں کی ادائیگیوں کے لیے ہوتا ہے۔ اگر آپ کوڈالر چاہیے اور کسی کرنسی ڈیلر سے خریدنے جائیں گے تو وہاں ایک ڈالرآپ کو 96 روپے 50 پیسے میں ملے گا، جسے اوپن مارکیٹ ریٹ کہا جاتا ہے۔