Geo News
Geo News

پاکستان
05 اگست ، 2016

مقبوضہ کشمیر کیلئے سرتاج عزیز کا ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کو خط

مقبوضہ کشمیر کیلئے سرتاج عزیز کا ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کو خط

 


پاکستان نے ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز سے مقبوضہ کشمیر میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی درخواست کردی۔


مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھو ں زخمی ہونے والے نہتے کشمیریوں کو علاج معالجے کی ایمرجنسی بنیادوں پر سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔


دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرزکو لکھے گئے خط میں مشیر خارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی مظالم سے میڈیکل ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جہاں ہزاروں زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔


مشیر خارجہ نے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرزسے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آنکھوں کے سرجنز کی فوری ضرورت ہے، سیکڑوں افراد کی پیلٹ گن کی وجہ سے آنکھیں زخمی ہیں۔

مزید خبریں :