14 جون ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ میں ارسلان افتخار از خود نوٹس کیس کی سماعت جاری ہے اور جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس عارف خلجی پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کی ابتداء میں عدالت نے ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری کی تجاوز مسترد کر دی ہیں۔ زاہد بخاری نے گذشتہ روز تجویز کیا تھا کہ کمیشن بنایا جائے یا کیس نیب کو بھجوا دیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ جیسے ادارے کی ساکھ سب کو عزیز ہے، زاہد بخاری کی تجاویز کو مناسب نہیں سمجھتے۔