Geo News
Geo News

صحت و سائنس
07 اگست ، 2016

انسانوں سے جانوروں کو لگنے والی جان لیوا بیماریاں

انسانوں سے جانوروں کو لگنے والی جان لیوا بیماریاں

 


جانوروں کی بیماریاں انسانوں کو منتقل ہونے کا تو سبھی جانتے ہیں مگر کچھ بیماریاں ایسی بھی ہیں جو انسانوں سے جانوروں کو منتقل ہوتی ہیں،ان میں کچھ ایسی بھی بیماریاں ہیں جن سے جانوروں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے ۔


کچھ متعدی بیماریاں انسانوں سے انسانوں کو، تو کچھ جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہوتی ہیں،مگر کچھ لوگ شاید اس بات سے بےخبر ہوں کہ بعض بیماریاں انسانوں سے جانوروں کو بھی لگ جاتی ہیں اور وہ بھی جان لیوا نوعیت کی ،یہ بیماریاں عام طور پر ملیریا ،یرقان ، ٹی بی اور سرطان سے ملتی جلتی ہیں۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ جانور وں کی بیماریاں تو کاٹنے ،چھونےیا سانس کے راستے انسانوں میں منتقل ہوتی ہیں جبکہ انسانی بیماریاں محض جانوروں کے قریب جانے سے ہی ان میں منتقل ہو جاتی ہیں ۔


انسانی بیماریوں کا جلد شکار ہونے والے جانوروں میں زیادہ تعداد پالتو جانوروں کی ہے۔


ماہرین کا مشورہ ہے کہ جانوروں کی حفا ظت بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی انسانوں کی ۔

مزید خبریں :