Geo News
Geo News

دنیا
07 اگست ، 2016

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 30واں دن،شہدا کی تعداد 70ہوگئی

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 30واں دن،شہدا کی تعداد 70ہوگئی

 


مقبوضہ کشمیر میں سنگینوں کا پہرا آج30 ویں روز بھی برقرارہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے100سے زائد افراد کی بینائی چھیننےوالی پیلٹ گن کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔


ویران گلیاں اور سنگینوں کے پہرے، مقبوضہ وادی کےلیے یہ مناظر نئے نہیں۔آزادی کے متوالے برہان وانی کی شہادت کےبعد لگنےوالے کرفیو کوآج 30دن پورے ہوگئے۔


ایک ماہ میں 70 سے زائد کشمیریوں کی شہادت،5 ہزار زخمی اور پیلٹ گن سے بینائی کھونےوالے100سے زائد افراد عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے میں توناکام رہے، لیکن انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے چھرےوالی بندوق کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔


وزیراعظم نوازشریف نے قابض افواج کے مظالم اور فائرنگ سےزخمی ہونےوالےکشمیریوں کو کسی بھی ملک میں علاج کی پیشکش کی ہے۔وزیراعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی وحشیانہ مظالم کا فوری نوٹس لیا جائے۔

مزید خبریں :