Geo News
Geo News

کھیل
07 اگست ، 2016

برمنگھم ٹیسٹ :پاکستان کے 9وکٹ پر 185رنز

برمنگھم ٹیسٹ :پاکستان کے 9وکٹ پر 185رنز


 


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچوں اور آخری روز پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 343کے ہدف کے تعاقب میں اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے اور پاکستان ٹیم اس وقت 185رنز پر9 وکٹیں کھوچکی ہے۔


مجموعی طور پر گرین شرٹس نے 66اوورز کا سامنا کیا ہے۔اس طرح بظاہر شکست کے بادل اس پر منڈلاتے نظر آرہے ہیںجبکہ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے اب بھی 157رنز درکار ہیں اور اسکی صرف 3 وکٹیں باقی بچی ہیں۔


اس سے قبل صبح کے سیشن میں انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 445رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو 343کا ہدف دیا تھا ، آج صرف ایک انگلش بیٹسمین بریسٹو 83رنز بناکر سہیل خان کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔


اس کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز شروع کی ،اور صرف6 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ محمد حفیظ 2پر پویلین لوٹ گئے۔جس کے بعد سمیع اسلم 70اور اظہر علی 38کے درمیان 73کی شاندار شراکت قائم ہوئی ۔


اس پارٹنر شپ کے بعد پاکستان کے صف اول کے بیٹسمینوں میں سے کوئی بھی انگلش بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا اور یکے بعد دیگرے بیٹسمین پویلین لوٹتے رہے،یونس خان 4، کپتان مصباح الحق 10، اسد شفیق اور سرفراز احمد کوئی رن بنائے بغیر ، یاسر شاہ 7اور محمد عامر 16پرپر آئوٹ ہوئے، سہیل خان21 اور راحت علی 15پر بیٹنگ کررہے ہیں۔


انگلینڈ کی جانب سے ووکس اور اسٹیون فن ، جیمز اینڈریسن ، اسٹورٹ براڈ نے دو دو اور معین علی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ہے۔

مزید خبریں :