07 اگست ، 2016
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے میڈیا کارکنان سے بدتمیزی کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ضیاءاللہ بنگش کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
عمران کان نے کہا کہ میڈیا "تحریک احتساب" کا ایک اہم جزو اور مؤثر ترین فریق ہے، میڈیا کارکنان کے ساتھ کسی قسم کی بدتمیزی یا الجھاؤ برداشت نہیں کروں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنان میڈیا کیلئے آسانی اور سہولت پیدا کریں، میڈیا کارکنان کی ملک و قوم کیلئے خدمات کا تہہ دل سے اعتراف کرتے ہیں۔