08 اگست ، 2016
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کے سول اسپتال اور بلوچستان ہائیکورٹ کا دورہ کیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ کے سول اسپتال پہنچے تو ان کے ہمراہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر سینئر فوجی حکام بھی موجود تھے۔
آرمی چیف نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، آرمی چیف کو واقعے پر بریفنگ بھی دی گئی، اس کےبعد جنرل راحیل شریف بلوچستان ہائیکورٹ بھی گئے، جہاں انہوں نے وکلاء برادری کے افراد کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ۔