08 اگست ، 2016
کراچی کی سکھن ندی میں ماں اور دو بیٹیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، خاتون اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ ندی کے کنارے کپڑے دھورہی تھی کہ ندی کے بہاؤ میں تینوں بہہ گئیں۔
دور کھڑی ایک بچی نے تینوں کو ڈوبتے دیکھا اور محلے میں آکر اطلاع دی،دو گھنٹے بعد مقامی افراد نے تینوں خواتین کی لاشیں نکال لیں۔