Geo News
Geo News

دنیا
09 اگست ، 2016

لبنان: پارلیمنٹ مسلسل 43 ویں بار نئے صدر کے انتخاب میں ناکام

لبنان: پارلیمنٹ مسلسل 43 ویں بار نئے صدر کے انتخاب میں ناکام


 


ۢلبنانی پارلیمنٹ مسلسل 43 ویں بار ملک کے لیے نئے صدر کو منتخب کرنے میں ناکام ہو گئی۔ ناکامی کا سبب اجلاس کا کورم پورا نہ ہونا تھاجبکہ حزب اللہ، فری پیٹریاٹک موومنٹ اور المردہ تحریک سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کی غیرحاضری بھی اہم وجہ تھی۔


لبنانی پارلیمنٹ 25 مئی 2014 کو صدر میشیل سلیمان کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد سے نئے صدر کے انتخاب کی کوشش کر رہی ہے۔پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی آئندہ تاریخ 7 ستمبر مقرر کی ہے۔


واضح رہے کہ ملک کے صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس میں کورم پورا ہونے کے لیے 128 میں سے کم از کم 86 ارکان کا حاضر ہونا ضروری ہے جب کہ اجلاس میں فقط 33 ارکان شریک ہوئے۔


صدارتی امیدوار کے ارکان پارلیمنٹ کے دو تہائی ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں ووٹنگ کا نیا عمل ہوتا ہے جس میں امیدوار کو کم از کم 65 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :