Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
10 اگست ، 2016

مرحوم چینی باشندہ چال چلن کا سرٹیفکیٹ لینے تھانے پہنچ گیا

مرحوم چینی باشندہ چال چلن کا سرٹیفکیٹ لینے تھانے پہنچ گیا

ایک چینی باشندے نے اپنے لیے اچھے چال چلن کی سند حاصل کرنے کے لیے پولیس سے رجوع کیاہے لیکن پولیس نے مذکورہ سرٹیفکیٹجاری کرنے سے انکار کرتے کہہ دیا کہ وہ ریکارڈ کے مطابق 10 سال پہلے فوت ہوچکا ہے۔


درخواست دہندہ کا نام چَین ہے، جس کا تعلق جنوبی شہر گوانگ ژُو سے ہے۔ چَین کو اپنے لیے ملازمت کی ایک نئی درخواست کی خاطر پولیس کی طرف سے اپنا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے اور اچھے چال چلن کی دستاویز کی ضرورت تھی لیکن جب اس نے پولیس کو اس بارے میں درخواست دی تو اسے بتایا گیا کہ اسے یہ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ مر چکا ہے ۔


چینی باشندے کی موت کی وجہ یہ تھی کہ اسے ایک شہری کو اغواء کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی، جس پر فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے عمل درآمد بھی ہو گیا تھا۔


جب چَین نے میڈیا سے رجوع کیا تو پولیس نے اسکو طلب کرکے معذرت کی اور ا س کو نیک چال چلن کاسر ٹیفکیٹ جاری کر دیا۔


 

مزید خبریں :