Geo News
Geo News

پاکستان
11 اگست ، 2016

دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ

دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ

 



دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، 3 لاکھ کیوسک کے قریب مزید پانی 4 روز تک گزرنے کا امکان ہے ۔


محکمہ انہار کی گیج رپورٹ کے مطابق دریائے چناب ہیڈ تریموں کے مقام سے ایک لاکھ 32 ہزار 525 کیوسک پانی کا اخراج ہے جبکہ سدھنائی سے 9 ہزار 8 سو 6 کیوسک ہے۔ قادر آباد سے پانی کا اخراج دو روز پہلے 4 لاکھ کیوسک سے زائد پانی تھا جو اس وقت تریموں کے مقام سے خارج ہو رہا ہے۔


ملتان میںاس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

مزید خبریں :