14 جون ، 2012
راولپنڈی … حج کرپشن کیس میں آج ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کیاگیا جبکہ دیگر گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا۔ راول پنڈی میں اسپیشل جج سینٹر ل کی عدالت میںآ ج حج کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامدسعید کاظمی،سابق ڈی جی حج راوٴ شکیل اور آفتاب اسلام راجہ عدالت میں پیش ہوئے، فرد جرم عائد ہونے کے بعد آج پہلے سرکاری گواہ قومی اسمبلی کی مذہبی امور کی کمیٹی کے سیکریٹری عبدالرحمان کی جانب سے بیان ریکارڈ کرایا گیا۔ عدالت نے دیگر گواہوں کوآئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ مقدمہ کی مزید سماعت اب 18جون کو ہوگی۔