Geo News
Geo News

پاکستان
11 اگست ، 2016

آزاد کشمیر صدارتی الیکشن،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع

آزاد کشمیر صدارتی الیکشن،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواران کے کاغذات نامزدگی جمع

 


آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیےگئے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے مسعودخان اور پیپلزپارٹی کی طرف سے چوہدری لطیف اکبر صدارتی امیدوار ہیں۔


صدارتی انتخاب کے لئے مسعود خان کے کاغذات نامزدگی مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری طارق فاروق طاہر نے جمع کرائے، پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری لطیف نے بھی صدارتی انتخاب کے لیے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔


صدارتی انتخاب کیلئے چیف الیکشن کمشنر بطور ریٹرننگ آفیسر خدمات سرانجام دیں گے۔

مزید خبریں :