Geo News
Geo News

کاروبار
11 اگست ، 2016

لاہور:کسانوں سےزرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا نوٹیفیکیشن معطل

لاہور:کسانوں سےزرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا نوٹیفیکیشن معطل

 


لاہور ہائیکورٹ نے کسانوں سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا ،عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار محمود مظفر نامی کسان کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت نے کسان پیکج کے ساتھ ہی کسانوں کی آمدن پر زرعی انکم ٹیکس عائد کر دیا ۔


زرعی انکم ٹیکس کا نفاذ کسی تخمینہ کے بغیر کیا جا رہا ہے جو بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔


عدالت نے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیااوروفاقی اورپنجاب حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید خبریں :