کھیل
12 اگست ، 2016

اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ

اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ

اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے تین رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا، اظہر علی اور نائٹ واچ مین یاسر علی نے اننگز کو آگے بڑھایا۔


چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 328رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستانی نژاد معین علی نے دھواں دار سنچری بناکر پاکستانی بولنگ کا سحر توڑ دیا۔29سالہ معین علی مشکل وقت میں کریز پر آئے اور گیارہویں  نمبر کے بیٹسمین کے ساتھ اپنی تیسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ انہوں نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں63اور 86ناٹ آئوٹ بنائے تھے۔ وہ سب سے آخر میں آئوٹ ہوئے۔


یاسر شاہ کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے، سہیل خان نے مسلسل دوسری اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے۔


انگلینڈ کے 328رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ ابتدا ہی میں مشکلات میں گھر گئی۔ سمیع اسلم دوسرے ہی اوور میں براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیئے گئے۔


چار میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 75رنز سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں 330اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں 141رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔


 

مزید خبریں :