Geo News
Geo News

پاکستان
15 جون ، 2012

پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ ہیں، برطانوی وزیر خارجہ

پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ ہیں، برطانوی وزیر خارجہ

کراچی. . . . برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں جمہوریت کے ساتھ ہے۔جیونیوز کے پروگرام آج کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا کہ صدر ، وزیراعظم ، وزیر خارجہ ، وزیر ِخزانہ اور حزب اختلاف کے کچھ رہنماوٴں سے ان کی ملاقاتیں کافی اچھی رہیں۔ وہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔امریکا سے متعلق بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ثالثی کرنے نہیں آئے تاہم دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔پاک امریکا تعلقات کب بحال ہوں گے ۔ اس سوال پر ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ وہ تعلقات کی بحالی سے متعلق ٹائم فریم تو نہیں جانتے لیکن امید کرتے ہیں کہ جلد ہی پاکستان اور امریکا اپنے اختلافات دور کرلیں گے۔

مزید خبریں :