12 اگست ، 2016
مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے چوہدری نثار کے بیان پر کہا ہے کہ قیادت پر ذاتی حملے ہوں گے تو خاموش نہیں رہیں گے ،چوہدری نثار کا بیان شکست خوردگی کی دلیل اور ذاتیات پر حملے گھٹیا ذہن کی پہچان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار کی مشرف کے خلاف بولنے سے جان نکلتی ہے، وہ مشرف کے جانے پر خاموش تماشائی بنے رہے،چوہدری نثار کی مشرف کے خلاف بولنے پر جان نکلتی ہے، وہ ایان کو لے کر بیٹھ گئے۔
چوہدری نثار کے بیان کا جواب دیا ہے سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نےکہا ہے کہ خورشید شاہ میٹر ریڈر تھے تو کیا سیاست کے لیے جاگیردار کا بیٹا ہونا ضروری ہے؟چوہدری نثار کی اوقات نہیں ہے کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سےہزاروں بچےاغواہوگئے،حکومت کیاکررہی ہے؟ایم کیو ایم نے ان لوگوں کے خلاف جو تقریریں کی تھیں وہ ہم سامنے لائیں گے،ایم کیو ایم نے بتایا تھا کہ ان کی چال کیسی ہے، وہ ہم بتائیں گے۔