12 اگست ، 2016
وزارت داخلہ نے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کا ویزہ منسوخ کردیا۔ ذرائع کے مطابق میتھیو بیرٹ فیملی وزٹ ویزے پر 15روز کے لیے5اگست کو اسلام آباد پہنچا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے میتھیو بیرٹ کے ویزے کی منسوخی کا حکم نامہ جاری کردیا، میتھیو بیرٹ کا ویزا مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں منسوخ کیا گیا۔
میتھیو بیرٹ کو بلیک لسٹ ہونےپرایف آئی اے اور پولیس نے 6 اگست کو گرفتار کیا تھا، وہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے پاس ہے۔