پاکستان
13 اگست ، 2016

اینٹی کرپشن اور انٹربورڈ میں ٹھن گئی،کارروائی جاری

محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے مسلسل پانچویں روز بھی کراچی انٹر بورڈ میں کارروائی جاری ہے۔ دوسری طرف انٹر بورڈ کے چیئرمین نے اینٹی کرپشن اہلکاروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرادی۔

اینٹی کرپشن کا عملہ رات گئے پانچویں روز بھی انٹر بورڈ آفس پہنچا۔اس موقع پر بورڈ حکام اور اینٹی کرپشن اہل کاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد بورڈ اہل کاروں نے کام چھوڑدیا ۔

چیئرمین انٹر بورڈ اختر غوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن اہل کار تمام کاپیاں لے گئے ہیں جس کے بعد اب نتائج شفاف نہیں رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ میں پانچ دن سے کوئی کام نہیں ہورہا ۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ انٹر بورڈ سے700 امتحانی کاپیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔کاپیوں پر ممتحن کے نمبرز اور کمپیوٹر میں درج نمبرز کا موازنہ کیا جارہا ہے جبکہ نتائج میں ہیر پھیر کے ناقابل تردید ثبوت بھی حاصل کرلیے ہیں۔اینٹی کرپشن اور انٹر بورڈ کے تنازع کے بعد 2 لاکھ 28 ہزار طلبہ و طالبات کے نتائج مزید ایک ماہ تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :