Geo News
Geo News

پاکستان
13 اگست ، 2016

وزیر اعظم کیلئے شیر کی کھال سے بنی پشاوری چپل کا تحفہ

وزیر اعظم کیلئے شیر کی کھال سے بنی پشاوری چپل کا تحفہ

پشاور کے چپل ساز نے وزیر اعظم نواز شریف کو جشن آزادی کی مناسبت سے پانچ پشاوری چپل کے جوڑے تحفے میں دیئے ہیں۔ جن میں ایک شیر کی کھال سے بنا خصوصی چپل کا جوڑا بھی شامل ہے۔


پشاوری چپل کی تیاری کے مرکز نمک منڈی بازار کے چپل ساز جہانگیر کا کہنا ہے کہ شیرکی کھال سے بنی چپل کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ چپل پہننے والے پر جادو کا اثر نہیں ہوتا اور نہ ہی اسے نظر لگتی ہے۔


چپل ساز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کے لیے خصوصی طور پرتیار کی گئی چپلوں کے 5جوڑے اس نے وزیراعظم ہاؤس میں پیش کئے جنہیں وزیراعظم نے بہت پسند کیا ہے۔


چپل ساز جہانگیر کا کہنا ہے کہ وہ ملک کی اہم شخصیات کے لیے چپل کے خصوصی جوڑے تیار کرتا رہا ہے۔


 

مزید خبریں :