دنیا
14 اگست ، 2016

ڈھاکہ: ٹرالر ڈوبنے سے17 ماہی گیر لاپتہ

ڈھاکہ: ٹرالر ڈوبنے سے17 ماہی گیر لاپتہ

بنگلہ دیش کے ساحل پر ایک ماہی گیر ٹرالر ڈوبنے سے17 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے۔بنگلہ دیشی حکام کے مطابق ماہا غوری نامی جہاز کے ڈوبنے کا سگنل ملتے ہی 2 بحری جہازوں اور گشتی جہاز کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا تھا۔


ماہی گیر ٹرالر سندر بن ہیرن پوائنٹ سے17 کلو میٹر کے فاصلے پر خلیج بنگال میں ڈوبا تھا، ٹرالر ڈوبنے سے سترہ ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :