Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
14 اگست ، 2016

تھرلر فلم’مکینک ریسریکشن‘کی نئی جھلکیاں جاری

تھرلر فلم’مکینک ریسریکشن‘کی نئی جھلکیاں جاری


 


تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ ایکشن فلم مکینک ریسریکشن (Mechanic Resurrection)کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔


ڈینس جینسل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پیشہ ور قاتل کے گرد گھومتی ہے جو اس اس پیشے سے چھٹکارہ حاصل کرلیتا ہے لیکن پھر ایک مصیبت میں پھنس کر دوبارہ قتل کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔


فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں جیسن اسٹیتھم،ٹومی لی جونز،جسیکا البا،مائیکل ییوہ،سام ہیزلڈین اور نتالے برن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ولیم چارٹ آف کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 26اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :