Geo News
Geo News

کاروبار
14 اگست ، 2016

جدید سہولتوں سے آراستہ پی آئی اے کی پریمئیر سروس کا آغاز

جدید سہولتوں سے آراستہ پی آئی اے کی پریمئیر سروس کا آغاز


 


وزیراعظم نوازشریف نے پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کردیا، اس سروس میں مسافروں کو بہترین کھانوں اور دیگر سہولیات کے ساتھ عملے کو نئی یونیفارم بھی مہیا کی گئی ہے، بزنس کلاس کے مسافروں کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لیموزین گاڑی میں ڈراپ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔


قومی ائرلائن کی پریمئیر سروس کا افتتاح وزیراعظم نوازشریف نے کیا، اس موقع پر پی آئی اے اور سری لنکن ائرلائن کے حکام بھی ائرپورٹ پر موجود تھے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا معیار بہتر ہورہا ہے، اسے برقرار رکھنا ہے اور آگے لے کر جانا ہے۔


اس سروس کے لیے سری لنکا سے ویٹ لیز پر جدید طیارے اے 330 حاصل کیے گئے ہیں جن میں وائی فائی کی سہولت موجود ہے، فضائی میزبانوں کا یونیفارم تبدیل اور کھانوں کا معیار بہتر کیا گیا ہے۔


پریمئیر سروس کے طیاروں میں ہر نشست پر ایل ای ڈی نصب ہے، سروس کے مسافر لندن میں 25 کلومیٹر کے فاصلے تک مفت لیموزین استعمال کرسکیں گے، افتتاح کے بعد پریمئر سروس کی پہلی پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگئی۔

مزید خبریں :