پاکستان
15 اگست ، 2016

کراچی: انٹربورڈامتحانات میں گھپلے، معاملات سنگین رخ اختیار کرگئے

کراچی: انٹربورڈامتحانات میں گھپلے، معاملات سنگین رخ اختیار کرگئے


 


کراچی کے انٹربورڈ امتحانات میں گھپلے ، کرپشن اور ہیرا پھیری کے معاملات سنگین رخ اختیار کرگئے ،محکمہ اینٹی کرپشن نے بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر دبیر احمد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں جبکہ اینٹی کرپشن نے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا ہےکہ دبیر الحسن کو ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے ۔


کراچی میں انٹر کے نتائج میں ہیر پھیر ہورہی تھی یا نہیں؟قصوروار کون ہے اورانٹر کے نتائج اب کب آئیں گے ؟ یہ وہ سوال ہیں جو کراچی میں انٹر کا امتحان دینے والے 2 لاکھ 28ہزار طلبہ کے ذہنوں میں گردش کررہے ہیں۔


اینٹی کرپشن ٹیم نےانٹربورڈ آفس میں ایک ہفتہ نتائج کی چھان بین کے بعد ایف آئی اے کو خط لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے نہ صرف انٹربورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر کو گرفتار کیا جائے بلکہ ان کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی لگائی جائے ۔


ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق انٹر کے نتائج میں سے 1100 نتائج تبدیل کیے جانے تھے جس پر ممکنہ طور پر 35 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن ہوتی۔


اس سے پہلے انٹربورڈ کے چیئرمین اختر غوری نے نتائج میں ردوبدل کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اینٹی کرپشن حکام 700 سے زائد امتحانی کاپیاں لے گئے ہیں جس کے بعد اب نتائج شفاف نہیں رہے۔

مزید خبریں :