15 اگست ، 2016
رسالپور پولیس نے انٹرنیٹ کے ذریعے لڑکیوں کو دوستی کاجھانسا دے کر بلیک میل کر نے اور زیادتی کانشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرکے ایک لڑکی کو بازیاب کرا لیا ،ملزم کے قبضے سے موبائل فون ،منشیات اور نائن ایم ایم پستول برآمد کرلی گئی ہے۔
نوشہرہ میں انٹر نیٹ پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے اور مبینہ زیادتی کرنےوالے گروہ کے سرغنہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا، ملزم ایک لڑکی کو اغوا کرکے لے جا رہا تھا ،مغوی لڑکی نے رشکئی انٹرچینج پر پولیس کو دیکھ کر شور مچادیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کا گینگ انٹرنیٹ پر لڑکیوں سے دوستی کرتا اورپھر ان کی تصاویر حاصل کرکے انہیں بلیک میل کرتا تھا ۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لڑکیوں کی 800 تصاویر بر آمد کی گئی ہیں ۔