Geo News
Geo News

پاکستان
15 جون ، 2012

اٹارنی جنرل کے خلاف توہین عدالت کی دو درخواستیں دائر

اٹارنی جنرل کے خلاف توہین عدالت کی دو درخواستیں دائر

اسلام آباد… اٹارنی جنرل آف پاکستان عرفان قادر کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی دو درخواستیں دائر کردی گئی ہیں ۔ راول پنڈی ہائی کورٹ بار کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے اٹارنی جنرل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے اس میں ، اسپیکر رولنگ کیس کی گزشتہ روز سماعت کے دوران ، کمرہ عدالت میں ہلڑ بازی واقعہ کو بنیاد بنایاگیا ہے، پارلیمنٹرینز کی دہری شہریت کیس کے درخواست گزار وکیل ایم اے نقوی نے بھی سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل اور سیکریٹریز سینیٹ و قومی اسمبلی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی ہے، اس میں کہاگیاہے کہ پارلیمنٹرینز کی شہریت سے متعلق عدالت میں طلب کردی تفصیلات پیش نہیں کی جارہی ہیں ۔

مزید خبریں :