15 جون ، 2012
ماسکو… امریکا افغانستان کیلئے روس سے مزید 10 ایم آئی ہیلی کاپٹرز خریدے گا۔ روس کی اسلحہ برآمد کرنے والی سرکاری کمپنی ”روس ابرون ایکسپورٹ“ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے افغان فوج کیلئے مزید 10 کثیرالمقاصد ایم آئی ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے روس سے رجوع کیا ہے۔ روسی کمپنی کے ترجمان نے 10 ہیلی کاپٹروں کی قیمت کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ امریکا پہلے ہی افغانستان کیلئے 21 ایم آئی ہیلی کاپٹروں کی خریداری کیلئے روس سے معاہدہ کر چکا ہے۔ انجینئرنگ سروسز اور اسپیئر پارٹس سمیت معاہدہ کی لاگت 900 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔