Geo News
Geo News

دنیا
19 اگست ، 2016

سعودی عرب : فنگر پرنٹ کے ذریعے شادیوں کی تصدیق کا منصوبہ

سعودی عرب : فنگر پرنٹ کے ذریعے شادیوں کی تصدیق کا منصوبہ

سعودی عرب میں وزارت انصاف نے فنگر پرنٹ کے ذریعے شادیوں کی تصدیق کا منصوبہ شروع کر دیا ہے، منصوبے کے تحت نکاح خواہان کو تقریباً 6500 خصوصی آلات فراہم کیے جائیں گے۔

عرب ٹی وی کے ویب سائٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد شادیوں میں دلہا اور دلہن کے کرداروں میں تبدیلی یا بھیس بدلنے کے امکان سے بچاؤ ہے۔

اس سے پہلے وزارت انصاف کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یہ نظام آئندہ ہجری سال کے آغاز پر کام شروع کر دے گا۔

اس طرح توقع ہے کہ مستقبل میں الیکٹرانک طریقے سے شادیوں کوسول اسٹیٹس کے ساتھ مربوط کر دیا جائے گا تاکہ خاتون کاسوشل اسٹیٹس والد کے کارڈ سے خودکار طور پر بنا کسی کاغذی کارروائی کے شوہر کے کارڈ پر منتقل ہو جائے۔

 

مزید خبریں :