دنیا
19 اگست ، 2016

حلب میں زخمی شامی بچے کی تصویر پر دنیا بھر میں غم و غصہ

حلب میں زخمی شامی بچے کی تصویر پر دنیا بھر میں غم و غصہ

 

شام کے شہر حلب میں تازہ بمباری کے دوران ایک زخمی بچے کی ویڈیونے ایک بار پھر دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق حلب میں بمباری کے بعد ایک زخمی معصوم بچے کی ویڈیو نے اپنے معصومانہ انداز سے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور کچھ عرصہ قبل ساحل سمندر پر ملنے والے شامی بچے ایلان کردی کی یاد تازہ کردی۔

حلب میں امدادی کارروائیوں میں ریسکیو کارکنان نے گھر کے ملبے سے ایک بچے کو نکالا اور اسے موبائل وین میں بنے امدادی کیمپ میں بٹھایا جہاں مٹی اور خون میں لت پت 5 سالہ اومران خوف سے سہما ہوا کچھ دیر بیٹھا رہا پھر اسے نے منہ پر ہاتھ پھیرا تو اس کا ہاتھ خون سے بھر گیا، جس کے بعد اس نے خون سے بھرے ہاتھ اپنی نشت سے صاف کرنے شروع کردیئے۔

اس بچے کو ایمبولینس میں بٹھا کر لے جانے کی تصویر اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے دل اسے دیکھ کر تڑپ اٹھے۔

واضح رہے مشرقی حلب کے علاقے القطرجی میں بدھ کو رات گئے فورسز کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں3 افراد ہلاک اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ترکی کے ساحل کے قریب شامی پناہ گزین کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 3 سالہ شامی بچہ ایلان کردی جاں بحق ہوگیا تھا ، ساحل پر پڑی ایلان کی لاش نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

مزید خبریں :