دنیا
15 جون ، 2012

میانمر : فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے 30 ہزار سے زائد لوگ بے گھر

ینگون… میانمر کی مغربی ریاست راخین میں فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے 30 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے۔ گزشتہ جمعہ سے لے کر اب تک فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں 16 مسلمان اور 13 بدھ شامل ہیں جبکہ 2600 کے قریب گھر نذر آتش کردیئے گئے۔ یہ باتیں ریاست راخین کے سیکیورٹی و سرحدی امور کے وزیر لین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ مذکورہ اعداد و شمار میں تین جون کو ہلاک ہونے والے دس مسلمان شامل ہیں جنہیں خاتون کے ساتھ زبردستی اور قتل کرنے کے بعد مخالفین نے انتقام کے طور پر ہلاک کردیا تھا۔ وزیر نے کہا کہ دونوں اطراف کے 32 ہزار سے زائد بے گھر افراد کو دو مختلف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :