دنیا
15 جون ، 2012

شمالی کوریاوسائل شہریوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے ،ہیلری کلنٹن

واشنگٹن…امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی نئی حکومت اپنے جوہری پروگرام پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے اپنے وسائل لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ شمالی کوریا کی نئی قیادت اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں سنجیدگی سے غور کریگی اور اپنے وسائل کو جنگ کی بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کریگی۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کم سنگ وان نے امریکی ہم منصب کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی پروگرام پر سنجیدگی سے غور کرے ۔ واضح رہے کہ امریکا نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کو دوسرے ممالک کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اور پیانگ یانگ کو ایٹمی پروگرام ختم کرنے کے بدلے امداد کا وعدہ بھی کیا ہے جبکہ شمالی کوریا ، امریکا کی سیاسی اور فوجی نقل و حرکت کو جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کی اصل وجہ قرار دیتا ہے۔

مزید خبریں :