پاکستان
21 اگست ، 2016

کراچی: لائنز ایریا میں فائرنگ ،خاتون جاں بحق

 

کراچی میں لائنز ایریا کے علاقے جٹ لائن میں جائداد اور رقم کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، واقع کو بچے کے اغواء کی کوشش سمجھ کرعلاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لائنز ایریا کے رہائشی امان اور اس کی اہلیہ عقیلہ سے رقم چھینے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ سے 37 سال کی عقیلہ موقع پر ہی جاںبحق ہوگئی ۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے لائنز ایریا کی روڈ بلاک کردی جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ ،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ واقع اغواء کی واردات ہے ، ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب خاتون کے شوہر امان نے تھانہ بریگیڈ میں مقدمہ درج کرایا، مقدمہ قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔ امان نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی ذیشان ، عدنان اور ایک نامعلوم شخص ان سے چار لاکھ روپے کی رقم لوٹنے کی کوشش کررہے تھے ،جنھو ں نے مزاحمت پر فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ کا کہناہے ملوث ملزمان کا کرمنل ریکارڈ نکالا جارہا ہے اورگرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :