15 جون ، 2012
اسلام آباد … عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ نے میڈیا اسکینڈل سے متعلق 2رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ سپریم کورٹ نے چیئرمین پیمرا سے معاملے پر جامع رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فل کورٹ نے میڈیا اسکینڈل سے متعلق جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی میڈیا اسکینڈل کے معاملے پر مزید کارروائی کیلئے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین پیمرا سے میڈیا اسکینڈل کے معاملے پر جامع رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ 2 رکنی کمیٹی اس رپورٹ کا جائزہ لے گی اور مزید کارروائی تجویز کرے گی۔