دنیا
24 اگست ، 2016

امریکا کے جنگلات میں لگی تاریخ کی 20 ویں خوفناک آگ

امریکا کے جنگلات میں لگی تاریخ کی 20 ویں خوفناک آگ

امریکا کے جنگلات میں لگی تاریخ کی بیسوں خوفناک آگ نے سینکڑوں عمارتیں تباہ کردیں ہزاروں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کردیا۔

امریکی ریاست واشنگٹن کے جنگلات میں لگی آگ 6 مقامات پر پھیل گئی ہے جس کے باعث عمارتوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق دس ہزار فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ آگ نے 105 گھروں سمیت 321 عمارتوں کو مکمل تباہ کردیا ہے۔

واشنگٹن کے گورنر نے بیس کاونٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردیے اور 82 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔کیلی فورنیا کی تاریخ میں یہ بیسویں تباہ کن آگ ہے۔

مزید خبریں :