Geo News
Geo News

کاروبار
30 اگست ، 2016

کے الیکٹرک انتظامیہ کا پاکستان اسٹاک ا یکسچینج کو خط

کے الیکٹرک انتظامیہ کا پاکستان اسٹاک ا یکسچینج کو خط

کے الیکٹرک کےشیئرز کی فروخت کے معاملے پر مختلف خبروں پر آخر کار کے الیکٹرک انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا ۔ کے الیکٹرک انتظامیہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ابراج گروپ کی ہولڈنگ کمپنی کے ای ایس پاور لمٹیڈ کے الیکٹرک کے شیئرز فروخت کرنے پر غور کررہی ہے۔

ابراج گروپ کے الیکٹرک میں اپنی سرمایہ کاری براہ راست یا بلواسطہ فروخت کرے گا۔ خط کے مطابق شیئرز کی فروخت وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی ۔ مزید پیشرفت پر ایکسچینج کو اطلاع کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں :