پاکستان
30 جنوری ، 2012

قبل از وقت الیکشن کے خواہشمند بجٹ کے بعد بات کریں، وزیراعظم

قبل از وقت الیکشن کے خواہشمند بجٹ کے بعد بات کریں، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قبل از وقت الیکشن کے خواہشمند سیاسی عناصر ان سے بجٹ کے بعد بات کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات فیصل آباد سے مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر سے بات چیت کے دوران کہی، جنہوں نے وزیر اعظم ہاوٴس میں ان سے ملاقات کی۔ بیان کے مطابق وزیر اعظم نے واضح کیا کہ عام انتخابات کے قبل از وقت انعقاد کا آپشن موجود ہے تاہم جلد الیکشن کے خواہشمند سیاسی عناصر ان سے بجٹ اجلاس کے بعد بات چیت کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم گیلانی نے رکن قومی اسمبلی عاصم نزیر کے حلقے کی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری بھی دی۔

مزید خبریں :