02 ستمبر ، 2016
مردان کچہری دھماکے میں4وکیلوں اور3پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد جاں بحق اور 35سے زائد زخمی ہوئے ، 6 سے 8 کلو وزنی بارودی جیکٹ پہنا خودکش حملہ آور کچہری کے اندر جاکر دھماکا کرنا چاہتا تھا ، تاہم گیٹ پر موجود پولیس اہلکار نے اس کے ساتھ سخت مزاحمت کی جس کی وجہ سے اس نے کچہری گیٹ پر ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔
خودکش حملہ آور نے ضلع کچہری کےگیٹ پر پہلے دستی بم پھینکا اور پھر آگے بڑھنے کی کوشش کی تاہم وہاں ڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکار نے حملہ آور پر فائرنگ کرتے ہوئے اسے آگے بڑھنے سے روک دیا۔
ڈی آئی جی مردان اعجاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سےحملہ آور زیادہ آگے نہیں جاسکا،جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی تو دہشتگرد نے کچہری کے گیٹ پر ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔
دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور وکلا بھی شامل ہیں ۔