16 جون ، 2012
اسلام آباد … سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کا معاہدہ آئندہ دو ماہ تک طے پاجائے گا۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات چیت میں انہوں نے بتایاکہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سرمایہ کاری معاہدہ نہیں ہے اور یہ حکومت اس معاہدے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس معاہدے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وہ آئندہ چند میں سرمایہ کاری کی پالیسی، سرمایہ کاری کی حکمت عملی، خصوصی اقتصادی زونز کیلئے قانون سازی مکمل کرنے کا ہدف حاصل کرینگے۔