04 ستمبر ، 2016
آسٹریلیا میں مریخ پر رہنے کے لئے اکتوبر سے آن لائن کورس کا آغازہورہا ہے۔مریخ پر زندگی گزارنے کے خواہشمند افراد خوش ہوجائیں کیونکہ مریخ پر رہائش اختیار کرنا اب صرف ایک آن لائن کورس کی دوری پر ہے۔
آسٹریلیاکی میلبرن یونیورسٹی میں اب مریخ پر زندہ رہنے کے لئے ایک آن لائن کورس کا آغاز کر رہی ہے، جس کے ذریعے شائقین وہاں رہنے کی مطلوب معلومات حاصل کرکے رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ کورس رواں سال اکتوبر کے مہینے سے شروع کئے جائیں گے، جہاں3 گھنٹے کے 4 سیشنوں کے بعد امیدوار خود کو پانی، خوراک اور آکسیجن فراہم کرنے کے لیے مطلوب مہارت حاصل کر لیں گے۔
مریخ پر انسانی تحقیق کی سائنس‘ نامی آن لائن کورس کو خلائی فزکس کی ماہر جیسمینا لوزینڈچ گیلووے اور کیمسٹری کی پروفیسر ٹینا اورٹن نے تیار کیا ہے۔
واضح رہے 24 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس کورس کے لیے اب تک 15 سو افراد نے پہلے ہی اندراج کروا لیا ہے۔