Geo News
Geo News

پاکستان
04 ستمبر ، 2016

مہمندایجنسی میں سڑک کنارے دھماکا، ایف سی اہلکار شہید

مہمندایجنسی میں سڑک کنارے دھماکا، ایف سی اہلکار شہید

 

 

مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایف سی اہلکار شہید ہوگیا،واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے

سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل صافی کے علاقہ چمر قند میں فرنٹیئرکور کے اہلکار معمول کے پیدل گشت پر تھے کہ سپاہی زر باچا خٹک سڑک کنارے بارودی مواد سےٹکرا گیا جس سے اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید خبریں :