Geo News
Geo News

پاکستان
04 ستمبر ، 2016

رائے ونڈ جانے کا فیصلہ عمران خان کا اپنا ہے، پرویز الہٰی

رائے ونڈ جانے کا فیصلہ عمران خان کا اپنا ہے، پرویز الہٰی

 

مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وہ احتساب ریلی میں عمران خان کی دعوت پر شریک ہوئے، رائے ونڈ جانے کا فیصلہ عمران خان کا اپناہے۔

لاہورمیں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ رائے ونڈجانے کا فیصلہ مشاورت سے کرے گی، عمران خان کا احتجاج دن بدن مضبوط ہورہا ہے،پہلے دھرنے میں پیپلز پارٹی نواز شریف کے ساتھ تھی، اب عمران کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف چالیس نئے اسپتال بنانے کی بجائے ویران اسپتالوں کو آباد کریں ،اسپتالوں میں ادویات ہیں نہ وینٹی لیٹر، مریض رل رہے ہیں ۔

مزید خبریں :