05 ستمبر ، 2016
آسٹریلیا نے سری لنکا کو اس کے ہوم گرائونڈ پر آ خری ون ڈے میں پانچ وکٹ سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1سے جیت لی۔
اتوار کو ہونے والے میچ میں فاتح ٹیم کے ڈیوڈ وارنر نے سنچری 106رنز بنائے،اور مین آ فی دی میچ قرار پائے، مہمان ٹیم کے جارج بیلی نے مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے195رنز بنائے جس میں گوناتھالکا کے39ڈی سلوا کے34اور چندی مل کے33رنز نمایاں تھے، اسٹارک نے تین وکٹ لئے، جواب میں آ سٹریلیا نے پانچ وکٹ پر199رنز بناکر میچ اپنے نام کر لیا،وارنر106رنز کے علاوہ جارج بیلی 44 رنز نے اچھی اننگز کھیلی۔