05 ستمبر ، 2016
لاہور میں ساندہ کے علاقے میں چورایک جیولری شاپ سے کروڑوں روپئے مالیت کے زیورات چوری کر کے لے گئے۔
ساندہ میں واقعہ جیولری شاپ کا مالک نے صبح دوکان کھولی تو اندر تمام تجوریاں گیس سے کٹی پڑی تھیں اور ان کے اندرسے سونا اور 27 لاکھ غائب تھا ۔اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔
دکان کے مالک حاجی تنویر کے مطابق 5 کلو سونا چوری کیا گیا جس کی مالیت 5 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔پولیس نے نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔