Geo News
Geo News

دنیا
05 ستمبر ، 2016

سعودی عرب تیسرا محفوظ ترین ملک قرار

سعودی عرب تیسرا محفوظ ترین ملک قرار

 

اقوام متحدہ کی یونیورسٹی کی رپورٹ میں سعودی عرب کو تیسرا محفوظ ترین ملک قرار دے دیا گیا،مالٹا اور قطر پہلے دوسرے پر رہے ،بنگلا دیش، فلپائن ،گوئٹے مالا،ٹونگا ،ونواتو انتہائی خطرناک ممالک قرار پائے۔

ماحولیات اور سلامتی سے متعلق اقوام متحدہ کی یونیورسٹی نے رپورٹ تیار کی ہے ،رپورٹ صحت ،سیکیورٹی اور انفرا اسٹرکچر کی بنیاد پر بنائی گئی ہے،جس میں سعودی عرب کو مالٹا اور قطر کے بعد تیسرا محفوظ ترین ملک قرار دیا ہے۔

امریکا116 ویں ،آسٹریلیا 121 ویں نمبر پر رہا، پانچ سب سے انتہائی خطرناک ممالک میںبنگلا دیش، فلپائن ،گوئٹے مالا،ٹونگا ،ونواتو ا کوشامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :