05 ستمبر ، 2016
یمن کے وسطی علاقے میں ایک عمارت پر ممکنہ امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 7 ارکان مارے گئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق رات گئے صوبے مارب اور ال وادی میں یہ کارروائی کی گئی اور ایک عمارت پر ڈرون سے میزائل فائر کیا گیا۔
حملے میں القاعدہ کے سات ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکا کے ساتھ سعودی اتحادی فورسز بھی القاعدہ کے ٹھکانوں پر نظر رکھے ہوئے ہےاور ٹھکانوں پر فضائی حملے کر رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں جاری خانہ جنگی میں مارچ 2015 ءسے اب تک 6 ہزار 600 افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔