پاکستان
06 ستمبر ، 2016

سن 1965ء کی یادوں کو گرماتے ملی نغمے

 

سن 1965ء کی جنگ کے دوران وطن کی فضاؤں میں گونجنے والے قومی نغموں نے دفاع وطن میں انمٹ کردار ادا کیا ،، یہ یادگار نغمے آج بھی سننے والوں کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار کردیتے ہیں ۔

یوم دفاع ہو اور پاک فوج کے نڈر سپوتوں کا جوش اور ولولہ بڑھانے والوں کا ذکر نہ ہو ،یہ بھلا کیسے ممکن ہے۔ جنگ ستمبر میں گلوکاروں ، موسیقاروں اورنغمہ نگاروں نے سریلی دھنوں، مدھر آوازوں اور حب الوطنی سے سرشار گیتوں کے ذریعے ملکی دفاع میں بھرپور حصہ لیا ۔

1965ء کی جنگ کے دوران تخلیق کیے جانے والے نغمے آج بھی تروتازہ اور وطن کے لئے کچھ کر گزرنے کا ولولہ پیدا کرتے ہیں۔

فلمی گیت ہوں یا گلوکاروں کی جانب سے شہداء اور غازیوں کو پیش کیا جانے والا نذرانہ ،، سننے والوں کے سینے جوش سے معمور ہوجاتے ہیں ۔

کسی بھی قوم میں وطن سے محبت اور لازوال قربانی کا جذبہ پیدا کرنے میں ملی نغموں کا کردار ڈھکا چھپا نہیں ،،اس کا مظاہرہ نہ صرف 65 ء کی جنگ بلکہ بعد میں بھی پوری توانائیوں کےساتھ دیکھنے کو ملا۔

مزید خبریں :