10 ستمبر ، 2016
بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی میں 15افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 70سے زائد زخمی ہوگئے۔
خیبر ایجنسی کے مطابق 4منزلہ فیکٹری میں آج صبح آگ بوائلر کے دھماکے کے بعد لگی ،بلڈنگ میں اب بھی متعدد افراد کے موجود ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق آگ پر اب تک قابو نہ پایا جا سکا ہے ، گراؤنڈ فلور پر موجود کیمیکل کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ، حادثے کے وقت فیکٹری میں 100 افراد موجود تھے ۔